جوہر ٹائون دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب

منگل 30 نومبر 2021 13:32

جوہر ٹائون دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر پولیس سے ریکارڈ طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) لاہورہائیکورٹ نے جوہر ٹائون دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پولیس سے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ملزمہ عائشہ بی بی نے ایڈوکیٹ فدا حسین رانا کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں سی ٹی ڈی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ،پولیس نے بلا وجہ گرفتار کر رکھا ہے ،کسی دہشتگرد گروہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ،پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔

وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمہ موقع پر موجود نہیں تھی ،تفتیش مکمل ہو چکی ہے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی ،ملزمہ راہ فرار اختیار نہیں کرے گی ،استدعا ہے ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں