پی آئی اے کا 4 نئے جدید طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیے جارہے ہیں ،طیاروں کی تعداد 18 ہو جائیگی

منگل 30 نومبر 2021 16:40

پی آئی اے کا 4 نئے جدید طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) قومی ایئرلائن نے 4 نئے طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن بزنس پلان کے تحت بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی آئی اے میں مزید4 نئے جدید طیارے فروری تک بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ایئربس 320 جہاز لیز پر حاصل کیے جارہے ہیں جس کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں ائیر بس طیاروں کی تعداد 18 ہو جائے گی۔ترجمان کے مطابق موجودہ بیڑے میں 11 ائیر بس ،12 بوئنگ 777 اور6 اے ٹی آر طیارے فعال ہیں، 4 نئے طیاروں کی شمولیت سے پی آئی اے کے بیڑے میں بوئنگ777اورائیربس طیاروں کی تعداد 44 ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں