آئی جی پولیس پنجاب کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کے سلسلے میں اہم اقدامات کا فیصلہ

منگل 30 نومبر 2021 21:49

آئی جی پولیس پنجاب کا تھانہ کلچر کی تبدیلی کے سلسلے میں اہم اقدامات کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے بعض منتخب تھانوں کو انیشیٹو تھانے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انیشیٹو تھانوں کی فہرست میں لاہور کے 81تھانوں سمیت پنجاب بھر کے 720 تھانے شامل ہیں جن میں سے لاہور کے 5 تھانوں کو انیشیٹو تھانوں کا درجہ دے دیا گیا ہے ان تھانوں کو آئی جی پولیس پنجاب 7 سہولیات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

تھانہ کلچر کی تبدیلی کے زمرے میں آئی جی پولیس پنجاب نے تھانوں میں آنے والے سائلین کا نام سائلین رجسٹرڈ میں درج کرنے کا حکم دیا ہے فیصلے کے مطابق انیشیٹو تھانوں درجہ حاصل کرنے والے تھانوں کو پہلے ہی خصوصی فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں آئی جی پولیس پنجاب نے ان تھانوں کو ملزمان کی فوری گرفتار کا بھی حکم دیا ہے اور ہفتہ وار &رپورٹ تیار کر کے متعلقہ تھانے کے ڈی ایس پی کو فراہم کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں مزید برآں مالی کاغذات کی گمشدگی کی صورت میں درخواست گزار سے بیان حلفی کا حصول لازم قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں