پنجاب میں شہریوں کو بِلاضرورت باہر نکلنے اور اجتماعات میں جانے سے گریز کی ہدایت
شہری سماجی فاصلے، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن کے عمل کو ہرصورت یقینی بنائیں، کورونا پھیلاؤ کے خدشات کے باعث مختلف سیکٹرز کو خصوصی ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 30 نومبر 2021 18:57
(جاری ہے)
ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے80 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 443,104 ہوگئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 424,888 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5,196 ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 4 شہری جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ گزشتہ روز کرونا وائرس کے باعث راولپنڈی سے 2جبکہ لاہور اور فیصل آباد سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,020 ہو چکی ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14,732تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,372,267 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 45 جبکہ راولپنڈی سے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.3 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 0.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 0.7 اور گوجرانولہ میں 0.0 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پرہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑ چالیس لاکھ سے زائد آبادی کو ویکسن لگائی گئی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے 1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
پنجاب میں بارشیں 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے
بارش کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل معطل ،لیسکو نےہائی الرٹ جاری کر دیا،ترجمان
ایم ڈی واسا لاہور کی سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
محکمہ فشریز پنجاب کا صوبہ بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
ضمنی انتخابات میں ووٹ بھروسے، کارکردگی اور اچھی امید کو ملا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں، 252 کلو منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان گرفتار
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی