اچھرہ بازارمیں بجلی کا ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون جاں بحق ،کمسن بچی شدید زخمی

منگل 30 نومبر 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) صوبائی دارالحکومت کے معروف تجارتی مرکز اچھرہ کے علاقہ میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ٹرانسفارمر گر گیا جس کی زد میں آکرایک خاتون جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواتین شاپنگ میں مصروف تھیں کہ اس دوران کپڑے کی دوکان کے باہر ایچ ٹی پول پر لگا لیسکو کا ٹرانسفارمر اچانک نیچے آ گرا جس سے 38 سالہ خاتون اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا تاہم خاتون جانبر نہ ہو سکی۔ ایس ڈی او اچھرہ سب ڈویژن سہیل کا کہنا ہے کہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ سے حادثہ ہوا، ایچ ٹی پول پر نصب ٹرانسفارمر اچانک گرا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں