وزیراعلیٰ کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا8واں اجلاس، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری

لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی غور، مختلف سفارشات اور تجاویز کا جائزہ،وزیراعلیٰ کی ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے مزید مشاورت کی ہدایت ایل ڈی اے ایونیو ون او رجوبلی ٹائون کے نادہندگان کو ادائیگی کی آخری مہلت دینے کا فیصلہ،نادہندگان کو 60دن کے اندر واجبات ادا کرنے ہوں گے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایل ڈی اے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں،پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہے‘عثمان بزدار

منگل 30 نومبر 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا8واں اجلاس منعقدہوا، 3 گھنٹے طویل اجلاس میں مختلف ایجنڈوں کی منظوری دی گئی اورلاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی غورکیاگیا-لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان کے حوالے سے مختلف سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے مزید مشاورت کی ہدایت کی-اجلاس میں ابدالین سوسائٹی فیز Iمیں یوٹیلٹی سائٹ کی اراضی محکمہ سیاحت کو ا لاٹ کرنے کی منظوری دی گئی-علامہ ا قبال ٹائون میں فروٹ او رویجیٹبل مارکیٹ کیلئے مختص پلاٹ نمبر1 او رپلاٹ نمبر88 کوکمرشل پلاٹس میں تبدیل اورموضع پنڈو کی تحصیل ماڈل ٹائون میں اراضی کو ایگری کلچر ل سے انڈسٹریل میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون او رجوبلی ٹائون کے نادہندگان کو ادائیگی کی آخری مہلت دینے کا فیصلہ کیاگیا-نادہندگان کو 60دن کے اندر واجبات ادا کرنے ہوں گے اور60دن کے اندر واجبات ادا نہ کرنے والوں کے پلاٹ منسوخ کردئیے جائیںگی-ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کو متبادل پلاٹ کی الاٹمنٹ کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ ایل ڈی اے میں لیگل ایڈوائزر کی بھرتی کے سیلکشن بورڈ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا-سیلکشن بورڈ میں لاء ڈیپارٹمنٹ ، ہائوسنگ او رایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گی- اجلاس میں تعلیمی اداروں ، غیر منافع بخش خیراتی ورمذہبی اداروں کو این او سی کے اجراء کے لئے ٹیپا فیس معافی کا معاملہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹریشن سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ واپڈا میڈیکل کالج ٹرسٹ کو کنورنشن فیس معاف کرنے کا معاملہ موخر کردیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایل ڈی اے میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائی ہیں-ایل ڈی اے کو پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا ہی-ایل ڈی اے میں اصلاحات کر کے شہریو ں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں-ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑنے بریفنگ دی-صوبائی وزیر ہائوسنگ اسد کھوکھر،ایم پی اے سعدیہ سہیل ،سیکرٹری ہائوسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، کمشنر لاہور ڈویژن، ممبر ایل ڈی اے شیخ امتیاز محمود،ممبر ایل ڈی اے طارق ثناء باجوہ،سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں