ڈینگی بخار سے بچا ئوکی دوائی پیناڈول نایاب ہو گئی

منگل 30 نومبر 2021 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ڈینگی بخار سے بچائو کی دوائی پیناڈول ذخیرہ کر لی گئی۔ لاہور کے میڈیکل اسٹورز میں بخار کی دوائی پیراسٹامول کے تمام برانڈز نایاب ہو گئے۔حکومت کی جانب سے میڈیکل اسٹورز کو دوائی پہنچانے کے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

میڈیکل اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کی جانب سے پیراسٹامول کی کوئی دوائی فراہم نہیں کی جا رہی۔میڈیکل اسٹورز مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے ہمیں پیناڈول فراہم کرنے کا جھوٹ ہے ہم پیناڈول کے 60 ڈبو کا آرڈر دیتے ہیں تو صرف دس ملتے ہیں۔بخار کی گولیوں کیلئے شہریوں کے ایک سے دوسرے میڈیکل اسٹور کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ مریض اور ان کے لواحقین ادویات نہ ملنے پر پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں