ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی کے لیے نئی پالیسی تیار

سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائینگی،آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے ڈی آئی جیز کمیٹی کا حصہ ہونگے

منگل 30 نومبر 2021 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) لاہور پولیس کے ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی تعیناتی کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی گئی۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی کے مطابق ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتیوں کے لئے سلیکشن کمیٹیاں قائم کی جائیں گی،ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن کے لیے دونوں آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کے ڈی آئی جیز کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ایس ایس پی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے ساتھ ایس ایس پی ایڈمن بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

ایس ایچ او کی تعیناتی کے لئے ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے بھی مشاورت ضروری قرار دیا گیا ہے۔اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز سے مشاورت کی جائے گی ۔سی سی پی او فیاض دیو کے مطابق کمیٹی افسران کی پروفائل ، کارکردگی اور انٹرویو کی بنیاد پر اپنی سفارشات تیار کرے گی، ایس ایچ او یا انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کا فیصلہ سی سی پی او لاہور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں