پنجاب میں شوگرملز چلنے کے بعدمقامی چینی کی قیمت میں مسلسل کمی

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

پنجاب میں شوگرملز چلنے کے بعدمقامی چینی کی قیمت میں مسلسل کمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) پنجاب میں شوگر ملز چلنے کے بعد مقامی چینی کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے،نئی پیداوار آنے کے بعد لاہور کے اکثر علاقوں میں موٹی اور معیاری مقامی چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو تک آ گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 86 سے 87 روپے ہوگئی جبکہ پرچون قیمت 90 روپے تک ہے۔

(جاری ہے)

ڈیلرز اور شہریوں کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔

دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گنے کی کٹائی میں کمی کی وجہ سے ملیں اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں چل رہیں۔اگر حکومت نے قیمت کے تعین میں زیادہ مداخلت نہ کی تو اگلے سال میں صورت حال بہتر ہی رہے گی۔مقامی چینی کے مارکیٹ میں آنے کے بعد حکومت نے درآمدی چینی کی فراہمی بند کردی ہے۔ گوداموں میں موجود چینی کو اب طلب اور رسد کے فرق کی صورت میں ہی جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں