مریم نواز نے پیغام بھجوایا انہیں نانی اماں نہ کہوں‘ ویناملک

مسلم لیگ (ن) کی رہنمانے میری کردارکشی کیلئے ٹیم رکھی ہوئی ہے‘اداکارہ کا الزام

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

مریم نواز نے پیغام بھجوایا انہیں نانی اماں نہ کہوں‘ ویناملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز کو نانی اماں کہنے پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا،انہوں نے میری کردارکشی کیلئے پوری ٹیم رکھی ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک نے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کواچھے ناموں سے پکاروں، جب آپ پبلک آفس ہولڈ کرتے ہیں تو پھر آپ کا دل جگر ہونا چاہیے کہ آپ لوگوں کو تنقید کو برادشت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بہت سے لوگوں کے ذریعے مریم نواز کے پیغام ملتے ہیں کہ میں انہیں نانی اماں نہ کہوں ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پرمریم کے ٹرولز دھمکیاں اور گالیاں دیتے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی پوری ٹیم ہے جو مجھے ٹرول کرتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ تھا گلی محلے میں غنڈے بدمعاش ہوتے تھے اب وہ سوشل میڈیا پر آگئے ہیں ۔وینا ملک نے پیپلزپارٹی کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول میں بینظیرکی نہیں صرف زرداری کی جھلک ہے جبکہ آصف زرداری کی فلم پٹ چکی ہے اور بلاول کے وزیراعظم بننے کا امکان نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں