گھریلو جبر و تشدد کو رومانوی رنگ دیاجارہا ہے‘ سوشل میڈیا صارفین

نجی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ ’’ہم کہاں کے سچے تھے ‘‘کو تنقید کا سامنا

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

گھریلو جبر و تشدد کو رومانوی رنگ دیاجارہا ہے‘ سوشل میڈیا صارفین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) نجی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے ڈرامہ ’’ہم کہاں کے سچے تھے ‘‘کے کرداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کے رویے کے خلاف پراجیکٹ بنانے کی بجائے اس کی کھلم کھلا حمایت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

بہترین کاسٹ اور نامور فنکاروں کے باعث ابتدا ء سے ہی ناظرین و سامعین کو ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی اچھی ہونے کی توقع تھی لیکن وہ پوری نہ ہوسکی۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ اور عثمان مختار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔حالیہ ہفتے میںنشر ہونے والی قسط میں دکھایا گیا کہ ہیرو عثمان مختارکی طرف سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ماہرہ خان اپنی محبت کا اعتراف کر لیتی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گھریلو جبر و تشدد کو رومانوی رنگ دیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں