آج کے دور میں فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ‘ بابر علی

فلم کو فلم ہی لگنا چاہیے ،دیکھنے والا یہ نہ کہے میں ڈرامہ تو گھر بیٹھ کر بھی دیکھ سکتا تھا‘انٹرویو

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

آج کے دور میں فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ‘ بابر علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ناموراداکار بابر علی نے کہا ہے کہ ماضی میں ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس وقت جدید ٹیکنالوجی کادور نہیں تھا،آج کے دور میں فلم کی تکنیک کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ڈرامے کی بجائے حقیقی معنوںمیں فلم لگے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ میںفلموں میں آنے سے پہلے ڈرامہ سیریلز میںکام کررہا تھامجھے سینئر سید نور نے اپنی فلم میںکاسٹ کیا جس کے بعددوبارہ ٹی وی کی طرف نہ جا سکا اور ایک طویل وقفہ آ گیا۔

انہوںنے کہاکہ سلطان راہی مرحوم بیک وقت23،23فلموںکی شوٹنگ میں مصروف ہوتے تھے اورمیںبھی اس وقت کم و بیش 18 فلموںمیں مصروف ہوتا تھا اور وہ بہترین دور تھا۔ ہمارے دور میں جدید ٹیکنالوجی کا اتنارجحان نہیںتھا لیکن ہم پھر بھی کم غلطیاں کرتے تھے اور فلم حقیقی معنوںمیںلگتی تھی ،آج جدیدٹیکنالوجی ہے اس لئے خامیاںکم ہونی چاہئیں او رفلم کو ڈرامے کی بجائے فلم ہی لگنا چاہیے تاکہ دیکھنے والا یہ نہ کہے کہ میں ڈرامہ تو گھر بیٹھ کر بھی دیکھ سکتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں