پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو رواں سال سکار شپس دینے کا فیصلہ

سکالرشپس کی درخواستیں31دسمبر 2021تک ضلع اور یونٹ کے سربراہ سے منظور کرواکر سی پی او میں جمع ہونگی

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پنجاب پولیس کے ملازمین کے بچوں کو رواں سال سکار شپس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،صوبہ بھرسے ملازمین کے بچوں کے نام اور کوائف جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے حاضر سروس،میڈیکلی ان فٹ،ریٹائرڈ اور 31اکتوبر 2021تک وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کوسکالرشپ دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق پنجاب پولیس کے ملازمین کے میٹرک سے اوپر کلاسوں میں زیر تعلیم بچوں کو سکالرشپس دی جائیں گی۔سکالرشپس کی درخواستیں31دسمبر 2021تک ضلع اور یونٹ کے سربراہ سے منظور کرواکر سی پی او میں جمع ہوں گی۔31دسمبر 2021کے بعد آنے والی درخواستوں کو وصول نہیں کیا جائے گا۔تمام پولیس لائنزتھانوں اور دفاترکے نوٹس بورڈز پر سکالرشپ درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے آگاہی دینے کا حکم دیدیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیر اینڈ فنانس نے صوبے بھر کے افسران کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں