آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد، شیخوپورہ کا دورہ

پی سی ہیڈ کوارٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کی احتجاج اور شرپسند عناصر سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا جائزہ لیا عوام پر پولیس کا اعتماد بحال کرنے کیلئے فورس اپنے رویوں میں تبدیلی لائے‘آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے کہاہے کہ پولیس افسران واہلکارعوام کی جان ومال کے تحفظ کا فریضہ نوکری نہیں خدمت اور عبادت سمجھ کر سر انجام دیںاوربہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے عوام اور پولیس کے درمیان بد اعتمادی کی فضا کو ختم کریں ۔

رائو سردار علی خان نے کہاکہ فیلڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے فورس کے تمام جوان ہمارا اثاثہ ہیںجن کی استعداد کار میں اضافے اورجدید وسائل کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ جب میں کسی اہلکار کو جرم یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث دیکھتا ہوںتو میرا دل دکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کی عزت و وقار کو نقصان پہنچانے والے کسی افسر یا اہلکار کو فورس کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے منفی عناصر کو اپنی صفوں سے فوری نکالنا ہوگا کیونکہ ان چندعناصر کے قول و فعل کی بدولت پوری فورس اور محکمہ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ رائو سردار علی خان نے کہاکہ جدید تقاضوں کے مطابق پولیس فورس کی بہترین ویلفیئر اور ماڈرن پیشہ ورانہ تربیت میری اولین ترجیح ہے جس کیلئے دستیاب وسائل کے موثرا ستعمال سے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کانسیٹیبلری کے جوانوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اینٹی رائٹس پر ریفریشر کورسز کروائے جائیں اور اینٹی رائٹ کے جوانوں کو جدید وسائل، اعلی پیشہ ورانہ تربیت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میںکوئی کمی نہ آنے پائے ۔ یہ ہدایات انہوںنے آج پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد، شیخوپورہ کے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد،آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی جس کے بعد آئی جی پنجاب نے زیر تربیت اہلکاروں کی احتجاج اور شرپسند عناصر سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا جائزہ لیا۔کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری نے آئی جی پنجاب کو پی سی ہیڈ کوارٹرز کے مختلف سیکشنز اور امور پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجا ب نے دوران میٹنگ ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ زیر تربیت اہلکاروں کو پولیسنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر ین پیشہ ورانہ تربیت دی جائے اور پہلے جزا پھر سزا کی پالیسی کے تحت انٹرنل اکائونٹیبلٹی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

رائو سردار علی خان نے کہاکہ اچھا کام کرنے والے افسران واہلکار محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فورس کے مورال بلڈنگ اور بہترین ویلفیئر کیلئے سپر وائزری افسران ذاتی نگرانی میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں ۔ آئی جی پنجاب نے تربیتی مشقوںکا مظاہرہ کرنے والے جوانوںکا حوصلہ بھی بڑھایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں