این اے133 ضمنی انتخاب،ووٹ خریداری کے الزام پر 2افراد کونوٹس جاری

پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:00

این اے133 ضمنی انتخاب،ووٹ خریداری کے الزام پر 2افراد کونوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ خریداری کے الزام پر ریٹرننگ آفیسر نے دو افراد کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر نے اسلم گڑا اور میاں طارق کو ووٹوں کی خریداری کے الزام میں نوٹس جاری کیے۔پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تحریری وضاحت موصول نہ ہونے پر جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں