بلدیاتی انتخابات; پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ

میئر اورضلع کونسل کی سطح پر اسپیشل افراد کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 دسمبر 2021 16:22

بلدیاتی انتخابات; پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2021ء) : پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں خصوصی افراد کے لیے سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیشل افرا د کو نمائندگی دینے کی کی شق کی منظوری دے دی۔ میئر اورضلع کونسل کی سطح پر اسپیشل افراد کےلیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

(جاری ہے)

اس قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے،ای وی ایم پر انتخابات کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا،وفاق ای وی ایم پر انتخابات کا قانون بنا چکا ہے پنجاب میں بھی ای وی ایم کو الیکشن ایکٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

دوسری جانب کمیشن نے پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ ترمیم شدہ پی ایل جی اے 2021ء کا مسودہ ایک ہفتے میں پیش کرے بصورت دیگر قانون کے مطابق ایل جی کے انتخابات کروائے جائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔ مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ایک دو نکات پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ امید ہے کہ ساری بات وزیراعظم کے علم میں آئی ہو گی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ای وی ایم اس وقت قانون بن چکا ہے لیکن معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ اس کے ذریعے الیکشن کروا سکتے ہیں یا نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں