گورنرچوہدری سرور کی بر طانوی پار لیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر ،شیڈو سیکرٹری ایم پی ڈیوڈ لیمی سے ملاقات

افغانستان میں عوام کو درپیش مسائل ،افغان امن عمل ،خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک بر طانیہ تعلقات سمیت دیگر امور بارے بات چیت

جمعرات 2 دسمبر 2021 18:27

گورنرچوہدری سرور کی بر طانوی پار لیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر ،شیڈو سیکرٹری ایم پی ڈیوڈ لیمی سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران بر طانوی پار لیمنٹ میں لیبر پارٹی لیڈر و اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر اور شیڈو سیکرٹری آف سٹیٹ خارجہ امور ایم پی ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی جس میںافغانستان میں عوام کو درپیش مسائل ،افغان امن عمل ،خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک بر طانیہ تعلقات سمیت دیگر امور بارے بات چیت کی گئی ۔

اس موقع پر بر طانوی اراکین پار لیمنٹ یاسمین قریشی،محمد افضل، ایم پی شیرن سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن واستحکام کے لیے کیے جانیوالے اقدامات ،خطے کی موجودہ صورتحال اور مسئلہ کشمیرسمیت دیگر امور کے حوالے سے بتایا اور مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان کے لیے بر طانیہ نہ صرف امداد میں اضافہ کر ے بلکہ وہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی کردار ادا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران کئیر سٹارمر اور ڈیوڈ لیمی نے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن عمل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان کو مکمل سپورٹ کرینگے کیونکہ امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑرہا ہے ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں کیونکہ کسی بھی ملک ،خطے اور دنیا کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وہاں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام یقینی بنایا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا کوئی ذاتی ایجنڈہ نہیں ہم افغانستان میں صرف امن، استحکام اور افغان عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی چاہتے ہیں۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی میں جب بھی دنیا نے افغانستان کو نظر انداز کیا ہے اسکے نتائج پوری دنیا نے دیکھے ہیں اس لیے اب امر یکہ اور بر طانیہ سمیت پوری دنیا کو افغانستان کو اسکے حال پر چھوڑنے کی غلطی نہیں کر نی چاہیے کیونکہ اگر وہاں معاملات خراب ہوں گے تو پھردنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ اسکے اثرات صرف افغانستان ،پاکستان یا صرف خطے پر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر ہی پڑیں گے اس لیے دنیا کو افغانستان کی زیادہ سے زیادہ اور جلدی سے جلدی امداد کر نا ہوگی اور پاکستان بھی افغان عوام کے امداد کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔

ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کشمیر یوں پر بھارتی مظالم اور وہاں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کے حوالے سے حقائق بھی لیبر پارٹی لیڈر و اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر اور شیڈو سیکرٹری آف سٹیٹ خارجہ امور ایم پی ڈیوڈ لیمی کے سامنے رکھتے ہوئے ان سے کشمیر میںجاری مظالم کے خاتمے کیلئے کردار اداکر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں