وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی پاکستان آمد، الیکشن لڑنے کا اشارہ

اختیارات دینے والی کسی فاتح پارٹی کی طرف سے پیشکش ہوئی تو الیکشن لڑنے میں دلچسپی لوں گی، گفتگو

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پاکستان پہنچ گئیں اور الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا۔میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ لندن پلان کا پہلے کبھی حصہ رہی اور نہ ہی اب ہوں۔دوران گفتگو ریحام خان، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے سوال گول کرگئیں اور کہا کہ سیاسی لیڈر سے فاصلہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے تو سیاست میں تبدیلی آئے گی، آج کی تاریخ تک مسلم لیگ ن فاتح پارٹی ہے اور اس کا ٹکٹ بھی فتح کانشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ اختیارات دینے والی کسی فاتح پارٹی کی طرف سے پیشکش ہوئی تو الیکشن لڑنے میں دلچسپی لوں گی۔ریحام خان نے کہا کہ ایک غلط ذاتی فیصلہ میں نے کیا اور ایک گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کیا۔انہوں نے کہا کہ غلط فیصلے کے بارے میں مجھے 6 ماہ میں ہی پتا چل گیا تھا، اسی طرح چوہدری سرور کو بھی چل گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں