بھارت کی جیل سے رہائی پانے والے 10 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 00:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بھارت کی جیل سے رہائی پانے والے 10 پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔پاکستانی ماہی گیر 5 سال قبل غلطی سے بھارت کی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

بھارت سے رہائی پانے والوں میں ابراہیم، علی اصغر، رستم علی، مجید ، علی محمد ،علی محمد ، علی حسن، علی اصغر، محمد ثمر اور شوکت علی شامل ہیں۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے علاقہ ٹھٹھہ سے ہے۔ رینجرز حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد ماہی گیروںکو ایدھی فانڈیشن کے حوالے کردیا جنہیںخصوصی گاڑی سے ٹھٹھہ بھجوایا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments