متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ صاحب کاناجائز قابضین کیخلاف بھر پور آپریشن

ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر تعمیر کی گئی ناجائز تعمیرات کو گرادیا گیا ،قابضین کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) متروکہ وقف املاک بورڈ ننکانہ صاحب نے ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن کر کے ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر تعمیر کی گئی ناجائز تعمیرات کو گرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

بورڈ ترجمان کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقہ چٹی کوٹھی روڈ ،واربرٹن روڈ پر ٹرسٹ بورڈ کی قیمتی پراپرٹی پر ناجائز قابضین نے قبضہ کر کے ناجائز و غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھیں جن کو بھر پور آپریشن کے ذریعے گرا دیا گیا ۔قابضین کی جانب سے آپریشن کے خلاف مظاہر ہ کیا گیا اور ٹائر جلا کر سڑک کو بلا ک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں