علیزے شاہ کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد38 لاکھ تک پہنچ گئی

اتوار 5 دسمبر 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) خوبرواداکارہ اداکارہ علیزے شاہ کی انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد38 لاکھ تک پہنچ گئی ۔اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ تنازعات کی زدمیںبھی آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حال ہی میںساحل سمندرپرچمکتی دھوپ میں تصویر شیئرکی ہے جس میں وہ ریت میں پائوں جمائے کھڑی ہیں۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا، اگر میں صحرائی جزیرے پر پھنس جائوں اورصرف ایک چیز ساتھ لاسکتی ہوں تو میں ڈورا لے آئوں گی۔ڈورا بچوں کا مقبول ترین کارٹون کیریکٹرہے جس کے بیگ میں ضرورت کی ہر چیزموجود ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں