اداکاری کسی بھی عمر میں،ماڈلنگ کیلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ‘نتاشاعلی

ایک کمرشل میںحقیقت میں پول سے ٹکرا کر زخمی ہو گئی تھی ‘اداکارہ و ماڈل کی گفتگو

اتوار 5 دسمبر 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء)اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کہا ہے کہ اداکاری آپ کسی بھی عمر میںکر سکتے ہیں لیکن ماڈلنگ کیلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ، مجھے پانچ سال تک ماڈلنگ کرنا تھی لیکن میںنے آٹھ سال تک ماڈلنگ کی ،مجھے میزبانی کا بھی جنون کی حد تک شوق ہے جسے پورا کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں نتاشا علی نے کہا کہ اب میں اداکاری میں واپس آئی ہوں اور حال ہی میں لیجنڈ لیڈی کا کردارنبھایا ہے جسے بہت پسند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نتاشا علی نے کہا کہ جب میں نے اپنا پہلا کمرشل کیا تو اس میں ایسا تھاکہ ٹوتھ پیسٹ کے کمرشل میں لڑکے نے مسکراہٹ دینی ہوتی ہے او ر اس کی دانتوںکی چمک سے لڑکی نے پول سے ٹکراجاناہے۔ میںنے اس کمرشل کوکرنے انکارکر دیا اورمیرا موقف تھا کہ لڑکا کیوں نہ پول کے ساتھ ٹکرائے ، مجھے بتایا گیا کہ اس کا دوسرا پارٹ یہی ہے۔ ایسا ہوا کہ اس کمرشل میںحقیقی معنوںمیں پول سے ٹکراکرزخمی ہو گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میںکئی مرتبہ ماڈلنگ کرتے ہوئے گر چکی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں