133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ڈیوٹی دینے کیلئے آنے والاپولیس اہلکارٹریفک حادثے میں جاںبحق

اتوار 5 دسمبر 2021 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کے موقع پر ڈیوٹی دینے کیلئے آنے والاپولیس اہلکارٹریفک حادثے میں جاںبحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تھانہ ہنجر وال میں تعینات ٹی اے ایس آئی محمد بابر موٹر سائیکل پر ضمنی انتخاب کی ڈیوٹی کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ میرداد چوک شادیوال میں تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس سے بابر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔واقعہ کے بعد ڈرائیور اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کی ہدایت پر ایس پی صدر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ریسکیو 1122نے پولیس اہلکارکی لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس کی جانب سے گاڑی کی رجسٹریشن کی مدد سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں