سیالکوٹ واقعہ سے اسلام،پاکستان کی بدنامی ہوئی‘ڈاکٹرراغب نعیمی

چندجاہل جنونی افراد کی گھٹیاحرکت نے ہمارے سرشرم سے جھکادیئے ہیں‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے جیدمفتیان کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سیالکوٹ میںجودل خراش واقعہ رونماہواہے ہم اس کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیںاس واقعہ سے اسلام اورپاکستان کی دنیا بھر میںبدنامی ہوئی ہے۔چندجاہل جنونی افراد کی اس گھٹیاحرکت نے ہمارے سرشرم سے جھکادیئے ہیں اورکسی کے گستاخ ،بے ادب ہونے کافیصلہ کرناعوام کاکام نہیںبل کہ یہ وقت کے جیدثقہ مفتیان کرام کاکام ہے۔

سری لنکن شخص نے اگرکوئی ایسا فعل کیاتھا جووہاںموجود افراد کوغلط لگاتووہ فوراًتھانے میںرجوع کرتے۔کیوں کہ ہمارا ملک آئینی وقانونی ملک ہے یہاں تھانہ،عدالتیںموجودہیں۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے ایسے معاملات کی تحقیق وتفتیش کے لئے متحدہ علماء بورڈ بنایاہواہے جس میں تمام مسالک کے جیدعلماء کرام موجود ہیں جواس طرح کے مذہبی معاملات کے فیصلے کرتے ہیں۔خودسے قانون کو ہاتھ میںلے کرایسے افعال کرنے کی اسلام میں قطعاًاجازت نہیںجن افراد نے یہ قبیح حرکت کی ہے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کاسدباب ہو۔قانون کی پاسداری کیلئے حکومت وعدلیہ کسی شخص،گروہ یاجماعت سے کوئی رعایت نہ کرے تب جاکرقانون کی عملداری واضح ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں