آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ پروفیشنل ،ایماندار اورفرض شناس آفیسر ہے‘عامر رزاق

مرزا شاہد سلیم بیگ کی تعیناتی کے بعد جیلوں میں قید قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ‘صدر پیس فارلائف

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پیس فار لائف کے صدر میاں عامر رزا ق نے کہا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ ایک پروفیشنل ،ایماندار اورفرض شناس آفیسر ہے، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی تعیناتی کے بعد پورے پنجاب کی جیلوں میں قید قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قید یوں کی تعلیم و تربیت کیلئے مختلف منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں جس سے قیدی بہت خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ ایک پروفیشنل ،ایماندار اورفرض شناس آفیسر ہے، آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی کوششوں کے باعث پورے پنجاب کی جیلوں کا سسٹم اپ ڈیٹ ہوا اورقیدیوں کی تعلیم وتربیت کیلئے مختلف منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور جیلوں میں قیدیوں سے ہونے والے ناررواسلوک پر بھی کافی حدتک قابو پایاگیا ہے ۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ پنجاب بھر کی جیلوں کے دورے کرکے وہا ں پر قید قیدیوں کے مسائل سنتے ہیں اوران کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کرتے ہیں جس سے قیدی بہت خوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں