اسلم گل کی داتا دربار پر حاضری ،کامیابی کیلئے دعا کی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) لاہورکے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل نے داتا دربار پر حاضری دے کر الیکشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

اسلم گل نے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اپنے حمایتیوںکے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے اور کامیابی کیلئے دعا کی۔اسلم گل نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نیاز دینے کی منت بھی مانگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں