نشتر کالونی ،60سالہ شخص نے پھندا لے کر خودکشی کرلی

اتوار 5 دسمبر 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں گائوں میں60 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔ایدھی ترجمان کے مطابق60 سالہ شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کاخاتمہ کیا ۔

(جاری ہے)

60 سالہ شخص کی شناخت رحمت مسیح کے نام سے ہوئی ہے جو نجی کمپنی میں سکیورٹی گارڈتھا ۔ایدھی رضا کاروںنے پولیس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں