ذ*ترک نغمہ نگار اور گلوکار نے کشمیر کے عوام سے یکجہتی کے لیے نغمہ بنادیا

اتوار 5 دسمبر 2021 18:00

gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) ترکی کے نغمہ نگار اورگلوکار ترگئی ایورن نے کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ بنادیا، ترگئی ایورن کشمیر کی کہانی نہایت دردناک ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک نغمہ نگار نے کہا کہ اپنے نغموں کے ذریعے جدوجہد کشمیر میں حصہ ڈالنے کی کوشش کی ہے، کشمیر کے عوام بھارتی تسلط کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ترک نغمہ نگار ترگئی ایورن نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انسان ہونے کے ناطیآپ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے لاتعلق نہیں رہ سکتے۔ترگئی ایورن نے کہا کہ اس نغمے کے ذریعے میں نے کشمیر کے المیے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے، دستاویزی فلموں، نغموں، آرٹیکلز کے ذریعے کشمیر کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں