شہید اے ایس آئی بابر علی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 5 دسمبر 2021 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر بابر علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میںآئی جی پنجاب رائوسردارعلی خان ، سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو ،ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس اورایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر رضا تنویر نے شرکت کی ۔آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے شہید کے والد بشیر احمد اور بھائی فیصل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں