جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ 2021 سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس ٹیم ری مانٹس نے جیت لیا

اتوار 5 دسمبر 2021 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کور کمانڈر پولو کپ 2021 سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس ٹیم ری مانٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کو 7-5 سے ہرا دیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں فیصل فنڈز کی ٹیم نے سب سڈری فائنل جیت لیا۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ ری مانٹس کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے مسلسل تیسرا آٹھ گول ٹورنامنٹ جیتا۔

(جاری ہے)

ری مانٹس کی طرف سے اے ایل ڈی عمران شاہد نے چار، نکلوس اننٹورینو نے دو جبکہ راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے تین، فیصل شہزاد اور ممتاز عباس نیازی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم فیصل فنڈز نے بی این پولو /ڈائمنڈ پینٹس کو 4-2 سے ہرایا۔ فیصل فنڈز کی طرف سے وقاص خان نے دو، تھامس رینسو اور شیخ محمد رافع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بی این /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے تھامس مارینو اور میر شعیب احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ری مانٹس کے راجہ تیمور ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے محنت کی اور مسلسل تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں