جی سی یو میں جذبات اور جدید تاریخ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا انعقاد

اتوار 5 دسمبر 2021 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری کے زیر اہتمام "جذبات اور جدید تاریخ کے موضوع" پر ورچوئل کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔ نامور مقررین نے تاریخ کے دوران انسانی جذبات کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جذبات ہمیں فرد کے طور پر تخلیق کرتے ہیں۔ ماضی کے افراد اور معاشروں کے جذبات کا ادراک ہونا ہمیں تاریخ کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کی اجازت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے انسانی جذبات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پالیسی اداروں کو ایسے منصوبے تیار کرنے کے قابل بنایا جا سکے جو ایسے معاشروں کو فروغ اور شکل دے سکیں جہاں ہمیں افراد اور برادریوں کے جذبات کا احساس اور احترام ہو۔ فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں مذہب اور جذبات کی تاریخ کے ممتاز پروفیسر جان کوریگن، حسین احمد خان، تاریخ دان البرچٹ ڈیم، انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری میں جذبات کے مورخ ایاز گل اور انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں