این اے133 انتخابات، دولہا اپنی شادی چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں دلہا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا ،90سالہ بوڑھی خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 دسمبر 2021 21:12

این اے133  انتخابات، دولہا اپنی شادی چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5دسمبر 2021) این اے133 ضمنی انتخابات، دولہا اپنی شادی چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں دلہا بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گیا ،90سالہ بوڑھی خاتون نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔تفصیلا ت کے مطابق این اے 133میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں دلہا سلیم مسیح شادی کی تقریب چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گی ا۔

سلیم مسیح نے پولنگ اسٹیشن 232 گرین ٹائون میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔علاوہ ازیں 90سالہ بوڑھی خاتون بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچی ۔ جب میڈیا نے ان سے سوال کیا توانہوں نے کہا کہ شیر کو ووٹ ڈالا ہے ، شیر سستا آٹا دے گا۔
دوسری جانب این اے 133ضمنی انتخابا ت کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

254 میں سے 136پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل پر کئی ہزار ووٹوں سے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے 24564ووٹ لے کر پی پی امیدوارپر برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل 14446 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بتاتے چلیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی والے حلقہ این اے 133 لاہور کی اس نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر نے کے اہل تھے ، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اورخواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں ، پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ، ان میں سے 200 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں مرد اور خواتین علیحدہ علیحدہ ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ 54 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ۔

حلقے میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، یہاں پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ن لیگ اور اسلم گل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ ضمنی انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار ڈیوٹی دے رہے ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments