پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کو شکست

اتوار 5 دسمبر 2021 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ اوشنا سہیل نے پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کو ہرا کر جیت لی، اوشنا سہیل کی کامیابی کا اسکور چھ صفر اور چھ تین رہا۔اوشنا سہیل نے لاہور جیمخانہ ٹینس کورٹس پر کھیلی جانے والی رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔اوشنا سہیل کے مطابق توقع نہیں تھی کہ فائنل کا یہ اسکور ہوگا، سارہ محبوب اور میں جارحانہ ٹینس کھیلتے ہیں تاہم فائنل میں زیادہ اچھا کھیل گئی اور بہت خوش ہوں کہ ٹائٹل کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے لمبے عرصے کے بعد ٹینس سرکٹ شروع ہوا ہے اس لئے خود کو ردہم میں رکھنے کے لئے بڑی محنت کرنا پڑ رہی ہے، امید ہے آئندہ ٹورنامنٹس میں مومنٹم برقرار رہے گا۔پاکستان نمبر ون ٹینس کھلاڑی سارہ محبوب نے کہا کہ میرا آج دن نہیں تھا، اوشنا نے شاندار ٹینس کھیلی، میں مسلسل کھیل رہی تھی پچھلے ٹورنامنٹ اور اس ٹورنامنٹ میں گیپ نہیں تھا، میرے اندر انرجی نہیں تھی تھکاوٹ محسوس کر رہی تھی لیکن یہ کوئی ہار کی معذرت نہیں ۔سارہ محبوب نے کہا کہ میں شادی کی وجہ سے دوبارہ ٹینس سرکٹ میں آئی ہوں، جس کو انجوائے کر رہی ہوں اور اب مسلسل ٹینس کھیلوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں