لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی ، فواد چوہدری

ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے،وزیر اطلاعات

اتوار 5 دسمبر 2021 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب پر وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔

(جاری ہے)

۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے۔ انہوںنے کہاکہ تمام ترپروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے اور پی ٹی آئی کے بغیرمیدان ویران ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں