بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے 2ہزار روپے جرمانے کا اعلان

اتوار 5 دسمبر 2021 22:05

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیلئے 2ہزار روپے جرمانے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ہائی کورٹ کے احکامات پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے آج بروز ( پیر ) سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو 2ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پاکستان کی جانب سے 7دسمبر 2021 سے ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹروے پر سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کے لئے ایم ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں