خفیہ کیمروں کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خواتین اداکارائیں خوف کا شکار

اداکارائیں خفیہ کیمرہ ہونیکی صورت میں پیشگی آگاہ ہونے کیلئے تکنیکی معلومات حاصل کرنے کیلئے کوشاں

پیر 6 دسمبر 2021 11:49

خفیہ کیمروں کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خواتین اداکارائیں خوف کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء)شالیمار تھیٹرکے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمروں سے کی گئی ریکارڈنگ کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد خواتین اداکارائوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شالیمارتھیٹر کے ڈریسنگ روم کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد دیگر تھیٹروںمیں کام کرنے والی اداکارائیں خوف کا شکارہیں اور وہ انتہائی محتاط ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواتین اداکارائیں کسی جگہ خفیہ کیمرہ ہونے کی صورت میں اس سے پیشگی آگاہ ہونے کیلئے تکنیکی معلومات بھی حاصل کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں