سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور سے تجاوزات کے خاتمے کی درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری

پیر 6 دسمبر 2021 12:41

سموگ پر قابو پانے کیلئے لاہور سے تجاوزات کے خاتمے کی درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کونوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سے تجاوزات کے خاتمے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو آج بروز( منگل ) کیلئے نوٹس جاری کر دیے ۔جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے سموگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ تجاوزات سے ٹریفک جام ہوتی ہے اور گاڑیوں کے دھوئیں سے فضائی آلودگی پیدا ہوتی ہے۔ استدعاہے کہ عدالت لاہور بھر سے تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دے ۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو آج بروز کیلئے نوٹس جاری کر دیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں