ملک میں گیس کی عدم فراہمی اور معطلی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 6 دسمبر 2021 13:45

ملک میں گیس کی عدم فراہمی اور معطلی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ملک میں گیس کی عدم فراہمی اور معطلی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ ملک میں قدرتی گیس کی عدم فراہمی وبحران حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سردی ابھی شروع بھی نہیں ہوئی لیکن گھروں اور کارخانوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تبدیلی کی دعویدار حکومت کیسی تبدیلی اور کیسے اچھے دن لائی ہی ، شہریوں کو صرف تین وقت گیس فراہمی کا اعلان حکومت کی بے حسی اور نالائقی ہے جب سے پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت آئی ہے، گیس مہنگی اور عدم دستیاب ہے۔،عوام کو سہولیات اور ان کی مشکلات میں کمی لانا کسی بھی ریاست اور حکومت کی سب سے اولین ذمہ داری ہوتی ہے۔ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے عوام کی مشکلات بے تحاشہ اضافہ،لوگ فاقوں کیوجہ سے خوکشیوں پر مجبور ہیں۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عوام کی مشکلات میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیاکی جائیںاورگھروں میں گیس کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں