مصر اور پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں‘سعید الحسن شاہ

جامعہ الازہر کی دینی، تعلیمی اور بین المذاہب اور امن کوششوں کے لیے عالمی سطح پر عظیم خدمات ہیں

پیر 6 دسمبر 2021 15:46

مصر اور پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں‘سعید الحسن شاہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مصر اور پاکستان کے تاریخی، دینی اور ثقافتی دیرینہ تعلقات ہیں، مصر ہمارا اسلامی برادر اہم عربی ملک ہے نیز جامعہ الازہر کی دینی، تعلیمی اور بین المذاہب اور امن کوششوں کے لیے عالمی سطح پر عظیم خدمات ہیں، جامعہ ازہر کے ساتھ مندرجہ ذیل شعبہ جات میں کلیبریشن کے خواہاں ہیںجن میںشعبہ قرآن جہاں مصری قراء اور مصری قاریات تدریس کے فرائض سرانجام دیں گے ،شعبہ سیرت طیبہ کی تدریس اور مشترکہ ریسرچمنٹ،شعبہ تصوف وسلوک اور بین المذاہب و المسالک ہم آہنگی اور مشایخ کے وفود کاتبادلہ،شعبہ عربی اور تبادل ثقافی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصر محکمہ اوقاف وومذہبی امور پنجاب کے ساتھ مل کر اس عظیم دینی اور تعلیمی پروجیکٹ کا آغاز کررہا ہے۔

(جاری ہے)

مصر اورپاکستان گہرے برادرانہ روابط کے امین ہیں۔جامع الازہر الشریف اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کے درمیان موثرعلمی معاہدے کیے جائیں گے۔انسٹیٹیوٹ اور جامعتہُ الازہر تدریسی اور تحقیقی سطح پر باہم مربوط ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قران اینڈ سیرت کو دور جدید کے تقاضوںکے مطابق ڈھالا جائے گا۔مصر کے سفیر نے حالیہ دورے میںعمارت کے طرز تعمیر اور اوقاف پنجاب کے علمی ذوق اور کارہائے نمایاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے جامعتہ الازہر مصر ہر ممکن علمی معاونت فراہم کرے گا۔ موجودہ حکومت قرآن وسنت کی بالا دستی پر یقین رکھتی اور اس کے علوم و معارف کو عام کرنے کے لیے بھرپور توانائی صرف کر رہی ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کو ''سینٹر آف ایکسلینس''کے طور پر معتبر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مصری سفیر کے ساتھ نے عربی لینگوئج اور قرآنی تدریس کے فروغ کے سلسلہ میں ضروری اقدامات اور ماہرین کی فراہمی اور جیّد اساتذہ کی دستیابی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں