اسٹیج اداکاراؤں کی میک روم میں خفیہ کیمروں سے کپڑے تبدیل کرنے کی ویڈیوز بنا لی گئیں

ویڈیوز بنانے کے پیچھے ادکار کاشف چن نکلا، ملزم نے الزام معروف اداکارہ خوشبو پر لگا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 دسمبر 2021 16:13

اسٹیج اداکاراؤں کی میک روم میں خفیہ کیمروں سے کپڑے تبدیل کرنے کی ویڈیوز بنا لی گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2021ء) : سٹیج اداکاراؤں کی خفیہ ویڈیوز بنانے کے پیچھے اداکار کاشف چن نکلا، ملزم نے الزام معروف اداکارہ خوشبو پر لگا دیا ۔تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے ویڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والا ایکسٹرا جونئیر فنکار کاشف چن نکلا جسے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے گرفتار کر لیا ہے،کاشف چن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا انہیں اداکارہ خوشبو نے ویڈیو بنانے کے لیے کہا اور رقم بھی دلوائی۔

اس حوالے سے اداکارہ خوشبو کا کہنا ہے کہ کاشف چن جھوٹ بول رہا ہے۔سچ منظر عام پر آئے گا اور سب کو علم ہو جائے گا کہ کس کے کہنے پر کاشف چن میرا نام لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شالیمار تھیٹر میں اداکارائوں کی خفیہ کیمروں سے میک اپ روم میں کپڑے تبدیل کرتے ہوئے کی ویڈیوز بنا لی گئیں،میک اپ رومز کے شیشوں میں خفیہ کیمرے لگا کرریکارڈنگز کی گئیں جنہیں وائرل کر دیا گیا،اداکارائوں نے شالیمارتھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے بتایا طیا کہ شالیمار تھیٹر بھٹہ چوک میں سٹیج اداکارائوں مہک نور ،زارا خان اور سلک کی برہنہ ویڈیوز بناکروائرل کردی گئیں ۔ ویڈیوز اداکاراوں کے میک اپ رومز میں لگے شیشوں کے پیچھے خفیہ کیمرے لگا کر ریکارڈ کی گئیں ۔ اداکاراؤں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دیدی ہے ۔ویڈیوز میں اداکارائیں ملبوسات اتارتے اور تبدیل کرتے ہوئے نظر آتی ہیں ۔شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق نے ان ویڈیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ ویڈیو زبنانے والے کو تلاش کررہے ہیں، ویڈیو زتھیٹر کے کسی ملازم یا فرد نے نہیں بنائیں اور نہ ہی تھیٹر ز میں ہم ایسا کرنے دیتے ہیں ،حقیقت جلد ہی منظر عام پر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں