امن کے لیے دنیا کو مل کر کام کر نا ہوگا،دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان کی قر بانیوں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی،گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورکا ترکی میں باسفورس کانفرنس سے خطاب

پیر 6 دسمبر 2021 17:37

لاہور۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا میں ترقی کیلئے سب سے زیادہ ضروری امن ہے جس کے لیے دنیا کو مل کر کام کر نا ہوگا،دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے لیے پاکستان نے جو قر بانیاں دیں ہیں دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی،افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے بھی پوری دنیا کو ایک پیج پر آنا ہوگا ۔

گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سوموار کے روز ترکی کے شہر استنبول میں ''12ویں باسفورس کانفر س''سے خطاب کر رہے تھے جبکہ مذکورہ کانفر نس میں 80سے زائد ممالک کے نمائندگان بھی شر یک ہوئے جنہوں نے دنیا کو مختلف شعبوں میں درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دیں ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے کانفر نس سے خطاب کے دوران کہا کہ جن ممالک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہوتا ہے وہاں یقینی طور پر ترقی اور استحکام آتا ہے اس لیے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ امن کے قیام کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے امن کے ساتھ کھڑا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے خطے میں امن کے لیے فر نٹ لائن پر اپنا کردار ادا کیا ہے اور آئند ہ بھی پاکستان دنیا میں امن کیلئے ہر طرح کا کردار اداکر نے اور قر بانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے بھی دنیا کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کر نا ہوگا کیونکہ وہاں امن واستحکام اس وقت پوری دنیا کی ضرورت اور فائدے میں ہے ۔

چوہدری محمدسرور نے کورونا سے پیدا بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستانی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے کورونا کے دوران 260ارب روپے احساس پروگرام کے ذریعے غر یب خاندانوں میں تقسیم کیے اور ان میں کسی قسم کی سیاسی تفر یق نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں کامیاب حکمت عملی سے نہ صرف کورونا کے پھیلائو کو روکا ہے بلکہ کورونا کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کو بھی روکنے میں کامیاب ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھی کورونا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو تسلیم کرتی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی بھی دنیا کے لئے ایک مثال ہے ۔گور نر نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں 80ملین افراد کوکورونا کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے اور 50ملین افراد کو کورونا ویکسی نیشن لگ چکی ہے جبکہ  پورے پاکستان میں 5کروڑ 18لاکھ سے زائد افر اد کی کورونا کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے اور حکومت ملک میں آخری شخص کو کورونا ویکی نیشن لگانے تک اپنی مہم جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی یافتہ ممالک دنیا میں ترقی پذیرممالک کو ویکسی نیشن کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کر یں تاکہ دنیا سے کورونا وبا کا خاتمہ کیا جاسکے ۔چوہدری محمدسرور نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے پاکستانی اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 10بلین ٹری منصوبے کے ذریعے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماحولیاتی چیلنجز کو سنجیدگی سے نہ لیا تو مستقبل میں حالات مختلف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کیلئے نیشنل پارکس بنائے جا رہے ہیں جبکہ ایک سال میں 15 نئے نیشنل پارکس بنائے جاچکے ہیں 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں