وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وہاڑ ی میں قائد اعظم ؒ کے مجسمے پر عینک لگا دی گئی

پیر 6 دسمبر 2021 21:01

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وہاڑ ی میں قائد اعظم ؒ کے مجسمے پر عینک لگا دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر وہاڑ ی میں قائد اعظم ؒ کے مجسمے پر عینک لگا دی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز قائداعظمؒ کے مجسمے سے عینک چوری کیے جانے والے واقعہ کانوٹس لیاتھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ قائداعظمؒ کے مجسمے کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضرافضال چوہدری نے اپنی نگرانی میں قائداعظمؒ کے مجسمے پرعینک لگوائی۔قائداعظمؒ کے مجسمے سے عینک چوری کرنے کے واقعہ پر ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں