وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاسیاچن میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس، شہید میجرعرفان اورشہید میجر راجہ ذیشان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت

پیر 6 دسمبر 2021 21:01

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاسیاچن میں ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس، شہید میجرعرفان اورشہید میجر راجہ ذیشان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے میں شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اورشہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید میجرعرفان برچا اورشہید میجر راجہ ذیشان جہانزیب نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں