نوازشریف سمیت دیگر رہنمائوں کاعلی پرویز ملک کو ٹیلیفون ،ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی

پیر 6 دسمبر 2021 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنمائوں نے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں شائستہ پرویز ملک کی کامیابی پر ان کے صاحبزادے علی پرویز ملک کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال ، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان اور محمد زبیر سمیت دیگر رہنمائوں نے بھیعلی پرویز ملک کو ٹیلیفون کر کے این اے 133کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں