وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا رحیم یار خان کے علاقے میں 4 خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،2ملزم گرفتار

منگل 7 دسمبر 2021 00:02

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا رحیم یار خان کے علاقے میں 4 خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،2ملزم گرفتار
رحیم یار خان/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) رحیم یار خان کے علاقے کوٹسمابہ میں غیرت کے نام پر 4 عورتوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دو ملزمان گرفتارکر کے آلہ قتل برآمدکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق عورتوں کو قتل کرنے کا واقعہ تھانہ کوٹسمابہ کی حدود میں پیش آیا، فائرنگ کے واقعہ میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پکار 15 پر اطلاع پا کر کوٹسمابہ اور قریبی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے موقع سے مبینہ ملزمان ساجد اور سلیمان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے گرفتار ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے پی ایف ایس ٹیم بہاولپور کو طلب کر لیا، ڈی پی او رحیم یارخان کیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)دوست محمد کو اس معاملہ کی خود نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

دریں اثنا ء وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خواتین کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں