چودھری پرویزالٰہی نے صدف بٹ کو مسلم لیگ پنجاب کا ڈپٹی ترجمان مقرر کر دیا

عوامی مسائل حل کرنے کیلئے نوجوانوں کو پارٹی میں عہدے دے رہے ہیں: صدر مسلم لیگ پنجاب

منگل 7 دسمبر 2021 00:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی نے صدف بٹ کو مسلم لیگ پنجاب کا ڈپٹی ترجمان مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن دینے کی تقریب میں چودھری رضائے مصطفی جوائنٹ سیکرٹری سیالکوٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوجوان قیادت کو پارٹی عہدے دینے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، عوامی مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

انہوں ے کہا کہ مسلم لیگی کارکن بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری شروع کریں، پارٹی بھی عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔ اس موقع پر صدف بٹ نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھ پر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے جس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں