پنجاب کے مختلف علاقوںمیں شدید دھند کے باعث موٹروے کوکئی مقامات پربند رکھاگیا

حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کومرحلہ وارکھول دیا گیا،مسافروںکی حفاظت کے پیش نظرقومی شاہراہ کو بند کیا جاتاہے‘ترجمان

منگل 7 دسمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پنجاب کے مختلف علاقوںمیں شدید دھند کے باعث موٹروے کوکئی مقامات پرآمدورفت کے لئے بند رکھاگیا،حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کومرحلہ وارکھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شدید کی صورتحال کی وجہ سے موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک بند رکھاگیا۔ موٹر وے ایم 11 کوبھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر لاہور سے سیالکوٹ تک بندرہی ۔

(جاری ہے)

صبح کے وقت دھند کی صورتحال بہتر ہونے پر موٹروے کو مرحلہ وارکھولا گیا ۔ترجمان کے مطابق سفر کرنے والوںکی حفاظت کوپیش نظر رکھتے ہوئے موٹروے کو بند رکھاگیا ۔قومی شاہراہ کو استعمال کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے ، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں