اپوز یش کی خواہش پرکپتان کسی صور ت استعفیٰ نہیں دینگے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کیخلا ف تحریک چلانے والے خود کو شیر سمجھ کر آئے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں

منگل 7 دسمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوز یشن کی خواہش پرکپتان کسی صور ت استعفیٰ نہیں دینگے، ماضی کے حکمرانوں نے اربوں روپے کے غیر ملکی قر ضوں کے ذریعے پاکستان کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیا،حکومت کیخلا ف تحریک چلانے والے خود کو شیر سمجھ کر آئے بکری بن کر فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ سڑکوں پر آکراحتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے کی بجائے پار لیمنٹ میں اپنا جمہوری کردار اداکرتے ہوئے عام انتخابات کا انتظار کر یں۔پی ڈی ایم میں دم خم نہیں کہ وہ حکومت کے خلا ف تحریک چلائے ،حکومت کے خلا ف تحریک چلانے والوں کا اتحاد خود ڈگمگا رہاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں