دھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ‘ سلیم ر ضا

پی ٹی آئی تو اپنے امیدوار کے در ست کاغذات جمع نہیں کر ا سکی وہ عوام کی خاک نمائندگی کریگی

منگل 7 دسمبر 2021 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ دھنداور دھاند لی نہ ہو تو (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،این اے 133میں مسلم لیگ(ن) کی کامیا بی سے حکمران جماعت کے او سان خطا ہو چکے ہیں،پی ٹی آئی تو اپنے امیدوار کے در ست کاغذات جمع نہیں کر ا سکی وہ عوام کی خاک نمائندگی کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ خود حکومت قومی اداروں کو متنازعہ بناکر اپنی ناکامیوںکو چھپانے کی کوششیں کررہی ہے ،(ن)لیگ کی کسی بھی ادارہ کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہے وہ صرف اور صرف آئین وقانون کی بالادستی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،قومی اداروںکی خودمختاری اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑرہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کل کی طرح آج بھی اپنے محسن میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں کا کوئی اقدام عوام دوست نہیں بار بار یوٹرن لئے جارہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں