لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اسکریپ گودام میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

منگل 7 دسمبر 2021 13:05

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں اسکریپ گودام میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) لاہور بادامی باغ میں سکریپ گودام میں ٹینکی پھٹنے سے زخمی ہونے والے دوافراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

افسوس ناک واقعہ بادامی باغ کے علاقے النور روڈ حفیظ کانٹا کے قریب پیش آیا، جہاں پر اسکریپ گودام میں ٹینکی کو کاٹا جا رہا تھا کہ گیس بھرنے کے باعث ٹینکی پھٹ گئی۔ٹینکی پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے، جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دونوں افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں